کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کی موت کیسے واقع ہوئی۔

عمران عمران

کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر  کی موت کیسے واقع ہوئی۔

کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر  کی موت کیسے واقع ہوئی۔

 چار روز بعد ہی کے ایم سی  نے تحقیقات کے لئے نئی کمیٹی قائم کردی۔

کے ایم سی انتظامیہ  کی جانب سے قائم پانچ رکنی کمیٹی  کی سربراہی سینئر ڈائریکٹر  سیف عباس  کریں گے۔

ڈائو یونیورسٹی انیمل ہاؤس کے انچارج ضمیر خانزداہ، حکومت سندھ کے دو ویٹنری ڈاکٹر ذوالفقار  اور  فرحان عیسانی بھی  کمیٹی    کے رکن ہیں۔

کے ایم سی ویٹنری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر  ڈاکٹر تاج محمد بھی  کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کے ایم سی حکام کےمطابق  تحقیقاتی کمیٹی  ٹائیگر کے مرنے کی وجوہات تلاش  کرنے کے ساتھ  ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

میونسپل کمشنر  کے ایم سی   کے مطابق  پرانی کمیٹی کے دو ارکان نے کام سے معذرت کرلی تھی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حکم پر نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔