کراچی سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ۔
سبزی اور فروٹ منڈی آنے والے تاجروں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزم پکڑے گئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر ہنگورہ گوٹھ کے قریب پولیس کا ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور سبزی و فروٹ منڈی آنے جانے والے تاجروں کو لوٹتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے۔ ملزموں کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔