ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونئیر کنورنوید جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونئیر کنورنوید جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونئیر کنورنوید جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی  ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کنور نوید جمیل کا انتقال ہماری تحریک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے،، 
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شرکت کی ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے امیرجماعت اسلامی  کراچی حافظ نعیم الرحمان بھی جنازے میں شریک ہوئے  نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کنور نوید جمیل کا انتقال ہماری تحریک کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈیفنس فیز ون کے قبرستان میں کنور نوید جمیل کو سپرد خاک کر دیا گیا،