ثانیہ عاشق بھی پیا دیس چلی گئی

صبانور صبانور

ثانیہ عاشق بھی پیا دیس چلی گئی

 ملن کی گھڑی اور خوبصورت سیاستدان کا ساتھ  مسلم لیگ ن کی رہنما ثانیہ عاشق کی شادی  میں مریم نواز کی شرکت کی ویڈیو نے چاہنے والوں کے دل موہ لیے۔


مسلم لیگ ن کی  رہنما مریم نواز کے ساتھ ہرجگہ ساتھ رہنے والی مسلم لیگ ن کی رہنما ثانیہ عاشق نے پیا دیس چلی گئی۔


ثانیہ عاشق کی شادی ابوبکر کے ساتھ ہوئی ہے  اس موقع پر مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت بھی شادی کی اس خوبصورت تقریب میں شریک ہوئی۔


مریم نواز نے شادی میں جیسے ہی انٹری ماری تو سب کی نظریں مریم نواز پر جم گئی ۔وہ فلمی ہیروئن کی طرح سب سے حال احوال کرتے ہوئے دلہا دلہن کی جانب اسٹیج پر چلی گئیں۔

وہاں ان سے ملی انہیں مبارکباد اور پیار دیا۔



سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتاہے کہ مریم نواز نے لال رنگ کےکپڑے زیب تن کررکھےہیں۔اور سبز رنگ کی جیولری میں بےحد خوبصورت دیکھائی دے رہی ہیں۔