کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ مکہ ٹیرس کو سندھ ہائیکورٹ نے خالی کرانے کا حکم دے رکھاہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ مکہ ٹیرس کو سندھ ہائیکورٹ نے خالی کرانے کا حکم دے  رکھاہے

کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ مکہ ٹیرس کو سندھ ہائیکورٹ نے خالی کرانے کا حکم دے  رکھاہے۔ عدالت نے عمارت  کےبجلی  گیس و پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی حکم دے  رکھا ہے۔بلڈنگ کے مالک کا کہنا ہے  بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے   این او سی لیا تھا۔ سی او ایس   کی خلاف ورزی کی بڑی سزا دی جارہی ہے

کراچی کے علاقے صدر میں واقع یہ عمارت مکہ ٹیرس ہے،، جسے سندھ ہائیکورٹ نے فوری خالی کروا کر یوٹیلٹی  سہولیات کاٹنے کا حکم دیا ہے۔  شکایت کنندہ   نے سندھ  ہائی کورٹ  میں  آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے،، جس میں عمارت کے دو اطراف سی او ایس کی خلاف ورزی کا مدعی اٹھایا گیا ہے۔ عدالت نے مکہ ٹیرس کے دونوں اطراف پانچ پانچ فٹ کٹنگ کا حکم  دیاہے۔

نہ تو الاٹیزکو پتہ ہے کہ سی او ایس کس کو کہتے ہیں اور نہ مجھے پتا ہےیہ تو مسئلہ مسائل چلے کمپلینر کھڑاہوااور ایس بی سی اے نے بتایا ہائی کورٹ کو کہ انہوں نے سی او ایس کودبایا ہےتو ہائیکورٹ نے آرڈرزدئےسی اوایس کو کلیئرکردیں  اور اگر ہم اس کو ہٹاتے ہیں تو حرج نہیں ہے لیکن الاٹیزکو اس وقت تھوڑی تکلیف ہوجائے گی

چار منزلہ مکہ ٹیرس میں بیسمینٹ پلس 4 فلور ہیں جس میں 16 مکانات آباد ہیں۔ عمارت کی تعمیر  2016 میں شروع ہو کر  2017 میں مکمل ہوئی ۔عمارت میں روشن دان اور وینٹی لیٹر کی جگہ نا چھوڑنے پر عمارت کے دو اطراف پانچ پانچ فٹ کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 چار سال پانچ سال کیس چلا اور یہ لوگ چار سال سے رہائش پزیر ہیں انہیں سال چھ ماہ کا وقت دیں کہ ڈکس نکال لیں اور رہے رہے ہیں تو رہتے رہیں ہم ڈکس نکالنے کو تیار ہیں لیکن تھوڑا ٹائم دیں

سندھ ہائی کورٹ  نے  مکہ ٹیرس کے سولہ  مکانات کے  بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن کاٹنے اور  عمارت مکینوں سے خالی کروانے کے بعد سی او ایس کی جگہ توڑنے کا حکم دیا ہے۔