وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس


اسلام آباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ اور مؤثر نفاذ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔


وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کو صنعتی پیداوار، سرکاری نظام کی شفافیت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے، اور اس ضمن میں قومی پالیسی کا جلد از جلد نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیٹا پروٹیکشن، پرائیویسی اور اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔


اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ مصنوعی ذہانت کے نفاذ کے لیے ماہرین پر مبنی "اے آئی ایڈوائزری پینل" تشکیل دیا جا رہا ہے، جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی تاکہ حکومتی سطح پر اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔