کراچی فائرنگ

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی فائرنگ

کراچی میں پولیس  کی بھاری نفری اور  پیٹرولنگ کے باوجود  اڈکیتی  کی وارداتوں پر  قابو نہیں  پایا جاسکا۔ لٹیروں نے  آج  فائرنگ کرکہ تین گھروں کے چراغ گل کردیئے جبکہ مزاحمت  پر  چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

موسمیات کے علاقے میں کار سوار شہری سے ملزمان نے لوٹ مار کی۔ قریب ہی پھل خریدتے بیٹے نے والد کو لٹتے دیکھا تو بچانے پہنچا ،،جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکہ 21 سالہ نوجوان عمیر بٹ کی جان لے لی۔

کورنگی عوامی کالونی میں دکان پر بیٹھے جمعہ خان سے چار موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔ تلخ  کلامی  کے بعد ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ مقتول  تین بچوں کا باپ اور گھر کا کفیل تھا۔

ناظم آباد   میں انکوائری آفس کے قریب ڈاکووں نے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت لال خان کے نام سے ہوئی  ہے۔گلشن معمار میں ڈاکووں نے بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت پر فائرنگ  سے راہ گیر زخمی ہوگیا۔ کورنگی، انڈس چورنگی کے قریب   کار سوار شہری   لوٹ مار کے دوران ملزمان کی   فائرنگ سے زخمی ہوا۔ لانڈھی،  شیر پاو کالونی میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے  سیکورٹی گارڈ کو زخمی کردیا تھا ۔