ایم کیوایم کا کہناہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئی مردم شماری
اور حیدرآباد یونیورسٹی کے بلز کی منظوری متحد ہ قومی موومنٹ کی سیاسی فتح ہے۔
ایم کیوایم پاکستان نے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس
نے ایم کیو ایم پاکستان کے دو دیرینہ مطالبات کثرت رائے سے منظور کرلئے۔ اجلاس نے
پاکستان میں نئی مردم شماری کے انعقاد پر مہر لگادی۔ ایم کیو ایم نے یونیورسٹی
کے قیام سے متعلق حیدرآباد کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔ایم کیوایم
کا کہنا ہے کہ پارٹی نے دیواریں سیاہ کرنے کے بجائے عملی اقدامات کئے۔
ایم کیو ایم شہری سندھ کے حقوق حاصل کرنے کے لئے
قانونی ، آئینی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔