کراچی،نزاہت خان
محرم الحرام میں جہاں سیکیورٹی اہلکار جانفشانی سے کام
سرانجام دیتے ہیں وہیں اسکاؤٹس کا اہم کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مختلف
اسکاؤٹس تنظیموں کے رضاکار جلوس میں مختلف
ذمہ داریاں نبھا تے ہیں۔
محرم الحرام میں عزاداروں کی حفاظت کی بڑی ذمہ داری مختلف
اسکاؤٹس ایسوسی ایشنز کی ہوتی ہے۔ ہزاروں اسکاؤٹس داخلی اور خارجی راستوں سے لیکر
جلوس کے ساتھ چلنے والے عزاداروں کی نا صرف چیکنگ
بلکہ رہنمائی بھی کرتے ہیں۔
اسکاؤٹ مزمل کو یاد ہے کہ 2010 میں ان
ہی کا ہم نام ایک اسکاؤٹ دہشت گرد سے مقابلہ کرتے شہید ہوگیا تھا۔۔
2010کے واقعہ میں مزمل نامی اسکواڈ نے دہشت گرد کا
مقابلہ کیا تھا شہادت کا جذبہ اسکواڈ اور عزادار کےلیے بہت ضروری ہے
اسکاؤٹس کہتے ہیں
کہ ڈر اور خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جلوس کے شرکاء کی حفاظت اولین ذمہ داری
سمجھتے ہیں۔
سب اپنی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں ہم اپنی ذمہ داریاں
نبھارہے ہیں
رضاکاروں کی خدمات صرف محرم الحرام تک محدود نہیں رہتیں۔
اسکاؤٹس پورا سال ایمرجنسی رسپانس ، طبی امداد ، فائر فائٹنگ سمیت مختلف سرگرمیوں
کا حصہ بنتے ہیں ،،