کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں

صبانور صبانور

  کھانے پینے کی اشیاء کے معیار  پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں


 کھانے پینے کی اشیاء کے معیار  پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی  کی  اکتوبر میں سولہ ہزار سے زائد کارروائیاں۔ خلاف ورزیوں پر  جرمانے، لائسنس معطل  اور اصلاحاتی نوٹس جاری کئےگئے۔

صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو کا کہنا ہے  کراچی میں چھ ہزار دوسو چوالیس، حیدرآباد میں چار ہزار، پانچ سو ستانوے کارروائیاں کی گئیں۔سکھر میں  گیارہ سو پچھتر اور  لاڑکانہ میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے   انیس سو بائیس  انسپکشن کئے۔سندھ فوڈ اتھارٹی  نے نوسو اکتالیس  یونٹس پر خوراک کے حفاظتی معیار کی خلاف ورزی پرجرمانے  کیا۔ سنگین خلاف ورزیوں پر  ایک سو اکہتر   یونٹس  کی  سرگرمیاں  معطل کی گئیں ۔ دودھ میں ملاوٹ کے خلاف مہم  میں ایک سو اٹھارہ  دودھ کے نمونے لئے گئے۔ تریسٹھ نمونوں میں ملاوٹ  پانے پر  بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے  چار سو ترسیٹھ آر او  پلانٹس کا معائنہ ،، اور  دو سو تینتیس پلانٹس  کے لائسنس معطل کیے۔سندھ فوڈ اتھارٹی  نے تین ہزار، سات سو اکیانوے  فیکٹریوں اور ریستوران کو اصلاحاتی نوٹس جاری کیئے-