کراچی میں سی این جی آرایل
این جی اسٹیشنزپرگیس کی قیمت میں 100 روپےکلو اضافہ ہوگیا،، کراچی سمیت صوبےبھرمیں
اب گیس 300 روپےکلو ہوگئی،، لیکن قیمت میں اضافے کےباوجود صارفین کوگیس دستیاب نہیں
۔
سی این جی آرایل این جی
صارفین کیلئےبری خبر،،، کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سےگیس 300 روپےلیٹرکےحساب
سےفروخت ہوگی، چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیرنجم الحسن کا کہنا
ہےکہ درآمدی قیمت بڑھنےسےگیس کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ناگزیرہے۔۔
کراچی میں درآمدی آرایل این جی قیمت بڑھنےاورپرائیوٹ
سیکٹر کودرآمد کی اجازت نہ دینےکےخلاف ایسوسی ایشن نےاحتجاجا آج کراچی سمیت صوبے
بھر میں اسٹیشنزبندکردئیےہیں،، سوئی گیس حکام نے پہلے ہی نےپہلےہی 72گھنٹوں کیلئے
اسٹیشنزکو سپلائی لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت معطل کررکھی تھی۔ مسلسل 4 روزسےکراچی سمیت
سندھ بھرمیں گیس دستیاب نہیں۔۔
سی این جی ایسوسی ایشن کا
کہنا ہےکہ سردی کےبعد اب شدید گرم موسم کےدوران بھی انھیں بلاتعطل گیس کی فراہمی
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے فراہم نہیں کی جارہی،،