اے این ایف کا ملک کی مختلف شہروں میں چارکارروائیاں،دوخواتین سمیت پانچ ملزم گرفتارکرلیے
ترجمان اےاین ایف کے مطابق کاروائیوں میں 1 کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتارکیےگئے ملزموں کے قبضے سے 870 گرام چرس, 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون برآمد ہواہے اسکےعلاوہ لاہور میں شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر ملزم سے 2کلو گرام منشیات اور لاہورکوٹ لکھپت کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 28 کلوگرام جذب شدہ منشیات برآمد کی گئی ہے کوئٹہ بلیلی روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم سے 10کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے