اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس میں تین سو تینتیس پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر اٹھاسی پیسے سستا۔ فی تولہ سونا بائیس سو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکا اختتام منفی رہا۔ انڈیکس تین سو تینتیس پوائنٹس کمی سے ستاون ہزار، تریسٹھ پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں بلد ترین سطح ستاون ہزار، سات سو پچاس جبکہ کم ترین سطح چھپن ہزار، نو سو ستتر پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک میں ڈالر اٹھاسی پیسے کمی کے بعد دوسو چھیاسی روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹ میں ٓاج تیزی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونا بائیس سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، سولہ ہزار، پانچ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت اٹھارہ سو چھیاسی روپے بڑھ کر ایک لاکھ، پچاسی ہزار، چھ سو چودہ روپے ہوگئی۔