ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کہتی ہیں حادثے کے پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنےپر گورنر صاحب کا شکریہ ۔ کراچی کے لوگ مشکل میں تھے اپ کو فورا ہی اسلام اباد سے کراچی انا چاہیے تھا
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا اپنے بیان میں کہنا تھا گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورا نہ کر سکیں ۔ اس وقت سیاست کی نہیں دادرسی کی ضرورت ہے ۔ اچھی بات ہے کہ گورنر نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا نظام بدلنے کا اغاز ہو گیا ہے مخدوش عمارتوں کے خلاف جو اپریشن لیاری میں جاری ہے ۔ مخدوش عمارتوں کے خلاف اپریشن کا دائرہ کار پورے شہر میں پھیلایا جائے گا