کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں
پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ
۔ تفتیشی افسر کہتے ہیں عدم شواہد کی بنا
پر ملزموں کو پہلے ہی فارغ تفتیش کردیا تھا۔وہ پولیس کو مطلوب ہی نہیں تھے۔
ملیر کورٹ میں ایڈیشنل سیشن
جج کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قرار دیا کہ کیس انسدادہشت
گردی کا ہے۔ وہیں سنا جاسکتا ہے۔ عدالت نے محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے نامزد پانچ ملزمان کی عبوری درخواست
ضمانت منسوخ کردی۔ ملزمان سلیم سالار
،محمد سومار،محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو،، کیس میں نامزد تھے۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے ضمانت پر رہا پانچ افراد
کو شواہد کی عدم دستیابی کی بناء پر پہلے ہی فارغ تفتیش کر دیا تھا۔ ملزمان پولیس
کو مطلوب ہی نہیں اس لئے عدالت نے ملزمان کی ضمانت کو خارج کیا۔ ناظم جوکھیو قتل کیس
میں نامزد ملزمان گہرام جوکھیو، میر علی اور حیدر علی پہلے ہی گرفتار ہیں۔