کراچی میں کورونا کیسزکی شرح چھبیس فیصد سے زائد ہونے پر بڑا فیصلہ۔


کراچی میں کورونا کیسزکی شرح  چھبیس فیصد سے زائد ہونے پر  بڑا فیصلہ۔

کراچی میں کورونا کیسزکی شرح  چھبیس فیصد سے زائد ہونے پر  بڑا فیصلہ۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے شہر میں شام چھ  بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں۔ کوئی غیرضروری گھر سے باہر نہ نکلے۔  مزید  سرکاری اسپتالوں میں کویڈ وارڈز بنانے کی ہدایت کردی.

سندھ میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاو۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح چھبیس اعشاریہ تین دو فیصد تک پہنچ گئی۔ شہر  میں شام چھ بجےکے بعد مکمل پابندی لگائیں۔ کوئی غیرضروری گھر سے باہر نہ نکلے۔ وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ نے صوبائی کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں  آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کردی۔ان کا کہنا تھا پتا چلا ہے کہ ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں۔ ان کو فوری بند کریں۔ وہ  جمعہ  کو دوبارہ  صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ تین صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ،،،جو تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے انکو صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ سیکریٹری صحت نے بتایا کہ صوبے میں کویڈ تشخیصی تناسب بارہ اعشاریہ  سات فیصد ہوگیا ۔چھبیس جولائی کو  کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح چھبیس اعشاریہ تین دو فیصد تھی ۔ جولائی  مٰیں  کورونا سے تین سو باسٹھ  اموات ہوئیں۔ان میں سے دوسو تینتیس  مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ   نے محکمہ لیبر کوتین اسپتالوں اور  پولیس اسپتال میں کوویڈ وارڈز بنانے کی ہدایت کردی۔سروسز اور کورنگی اسپتال میں ٹینٹ لگا کر کوویڈ مریضوں کیلئے انتظام کرنے کی   ہدایت۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد اور نیو کراچی اسپتال  بھی کوویڈ سہولیات کے لئے تیار ہیں۔