کراچی میں اگلے دو ماہ بجلی کے بل ،،عوام پر بجلی گرائیں گے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں اگلے دو ماہ بجلی کے بل ،،عوام پر بجلی گرائیں گے۔

کراچی  میں اگلے دو ماہ بجلی کے بل ،،عوام پر بجلی گرائیں گے۔کے الیکٹر ک کو ماہ جون کے لئے  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیارہ روپے دس پیسے فی یونٹ  اضافی وصول  کرنے کی اجازت ملی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کےمطابق  نیپرا نے کمپنی  کو جون کے مہینے کے لئے فیول  ایڈجسٹمنٹ جارچز کی مد  میں اضافے کی اجازت دی ہے۔

کے الیکٹرک تین روپے گیارہ  پیسے  اگست جبکہ آٹھ روپے نو  پیسے ستمبر کے مہینے کے بلوں میں وصول کرے گی ۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ رواں سال مارچ سے جون تک فرنس آئل کی قیمتوں میں بیالیس   فیصد  جبکہ  آر ایل این جی  کے نرخ میں پچاس  فیصد اضافہ ہوا  ہے۔