صوبائی وزیر
لائیواسٹاک انجنیئرعبدالباری پتافی کہتے ہیں لمپی اسکن ڈزیز کےحوالےسے پروپیگنڈا
کیا گیا یہ بیماری انسانوں میں نہیں پھیلتی۔ ویکسین جلد بڑی تعداد میں سندھ میں
دستیاب ہوگی۔بیماری کو چھپانے کےحوالےسے وفاقی حکومت سے اختلاف ہے۔
صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریزسندھ
انجنیئرعبدالباری پتافی لانڈھی کیٹل کالونی پہنچے۔ اورلمپی اسکن ڈزیز کےحوالےسے
انتظامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے انسانوں میں اس بیماری کے پھیلاوکی تردید کردی۔عبدالباری پتافی کاکہنا تھا کہ افریقہ
اور دیگر ممالک میں اس بیماری سے انسانوں کے متاثر ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔اس
بیماری سے سب سے زیادہ کراچی میں جانور متاثر ہوئے ہیں
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی
کی اعلیٰ قیادت معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے چنددنوں میں سندھ میں ویکسین بڑی
تعداد مین دستیاب ہوگی
ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں پہلا کیس نومبر میں
اور پنجاب میں اکتوبر میں سامنے آیا۔ بیماری کو چھپانے کےحوالےسےسے وفاق سے
اختلاف ہے۔ مویشی منڈیوں پر پابندی کےحوالےسے نوٹی فکیشن جاری کرنے میں عجلت دکھائی
گئی۔ جس سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کو
نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ جلد پابندی ختم کردی جائےگی۔کیٹلز کے علاوہ گائے پر
پابندی ہوگی