کراچی کورنگی سوکواٹرمیں کارسوارنامعلوم ملزم کی فائرنگ سے محنت کش جان سےگیا۔گلشن اقبال اوراتحادٹائون میں فائرنگ کےواقعات میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورسمیت دوافرادجاں بحق ہوئے۔فائرنگ کےدیگرواقعات میں خاتون سمیت دوافرادزخمی ہوئے۔
کورنگی زمان ٹائون سوکواٹرمیں کارسوارنامعلوم ملزم کی فائرنگ 35سالہ سلیم نامی شخص جاں بحق ہوا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
لواحقین کےمطابق مقتول سلیم ماربل کی دکان پرکام کرتاتھا۔ناظم آبادکارہائشی اورپانچ بچوں کاباپ تھا،
پولیس کادعوی ہےمقتول سےکوئی شے نہیں لوٹی گئی۔ مقتول فون پر کال موصول ہونے کے بعد دکان سےاپنی موٹرسائیکل پر نکلاتھا۔واقعہ ذاتی دشمنی کامعلوم ہوتاہے۔ادھرگلشن اقبال بلاک 13میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے کارسوار28سالہ احتشام اویس جان سےگیا۔مقتول آن لائن ٹیکسی ڈرائیورتھا۔پولیس نےواقعہ کامقدمہ مقتول کےبھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کےخلاف درج کرلیا۔اتحادٹائون میں فائرنگ سے 42سالہ یوسف نامی شخص زخمی ہواجوسول اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔پولیس کےمطابق مقتول کواس کےسوتیلے بیٹے نے گھریلو جھگڑےکی بناپرفائرنگ کرکےزخمی کیاتھا۔واقعہ کےبعدملزم فرارہوگیا۔دوسری جانب گلستان جوہر اورسائٹ ایریامیں فائرنگ کےواقعات میں خاتون سمیت دوافرادزخمی ہوئے۔