کوئٹہ: کلی عالمو میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح، پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کوئٹہ: کلی عالمو میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح، پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے کلی عالمو میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا۔


اس موقع پر نیشنل پارٹی کی سینئر خاتون رکن سلمیٰ قریشی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ نئے ٹیوب ویل کی تنصیب سے علاقے کے مکینوں کو درپیش پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انہیں ریلیف دینا نیشنل پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


علاقہ مکینوں نے ٹیوب ویل کی تنصیب پر کلثوم نیاز بلوچ اور نیشنل پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔