امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے شہر  بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے شہر  بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

 پی ٹی آئی اور ن لیگ نے شہر کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی نے تو  بیڑا غرق کردیا۔

پریس کانفرنس میں کہا عید کا تیسرا دن ہے اور ہمارا شہر بے یارو مددگار  ہے۔

 چوبیس گھنٹے بعد بھی آئی آئی چندریگر روڈ پر  پانی موجود ہے۔کورنگی ،نیو کراچی اور اولڈ سٹی ایریا کا برا حال ہے۔

کراچی میں تعینات اسی فیصد عملہ چھٹی منانے شہر سے باہر گیا ہوا  ہے۔

 پیپلز پارٹی کے بھرتی کئے گئے  نوے فیصد لوگوں کا تعلق کراچی سے نہیں  ہے۔

 ہم لسانیت کی  سیاست نہیں کرتے لیکن پیپلز پارٹی کو سوچنا چاہئیے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے دعوی کیا کہ  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی  کو بڑا دھچکا لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اور ن  لیگی کی اتحادی ایم کیوایم کا زور صرف اس بات پر  ہے کہ  صوبے میں ان کا گورنر لگ جائے۔ ایک اعشاریہ دو ارب روپے نالوں کی صفائی کے لئے رکھے تھے،، وہ کہاں ہیں۔