سپریم کورٹ کراچی میں نالے پر بنے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم جاری کرچکی ہے

نزاہت خان نزاہت خان

سپریم کورٹ کراچی میں نالے  پر بنے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم جاری کرچکی ہے

سپریم کورٹ کراچی میں نالے  پر بنے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم جاری کرچکی ہے۔ پارکنگ سمیت 15 منزلہ عمارت کوگرانےکےاحکامات کب اورکیوں جاری ہوئے،،

8 اپریل 2021 سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےشہرمیں ہونیوالی تجاوزات کےخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔۔ معاملہ تھا گجر،، اورنگی نالےپرقائم تجاوزات کا۔۔ لیکن ذکرہوگیا۔۔ نسلہ ٹاورکا۔۔ پہلی بارکمرہ عدالت میں یہ بازگشت بھی ہوئی کہ کراچی میں قبضہ مافیا کی سربراہی دبئی اورکینیڈاسے ہورہی ہے۔۔

چیف جسٹس نےاس وقت کےڈی جی ایس بی سی اے۔۔ شمس الدین سومروکی سرزنش کرتےہوئےپہلی بارنسلہ ٹاورکوگرانےکا حکم دیتےہوئےکمشنرکراچی کوعمل درآمد کرنےکی ہدایت کردی۔۔780 گزکی جگہ کو1 ہزار44 گزکی بلگلےکی جگہ پر2004 میں تعمیرات کا آغازکیا گیا۔۔ جسے2007 میں کمرشل پلازہ ظاہرکرکے2013 میں مکمل کیا گیا۔۔ پارکنگ سمیت 15 فلورپرمبنی ہائی رائزبلڈنگ تعمیرکردی گئی۔۔ جسمیں کےالیکڑک کا سب اسٹیشن بھی قائم ہے،،،نسلہ ٹاورمیں 44 فلیٹس 2 اور3 کمروں پرمشتمل ہیں جنھیں اس وقت 65 لاکھ روپےکی بکنگ کےساتھ فروخت کیا گیا۔۔ فلیٹس کے احاطے میں قائم کئی دکانیں  بھی خالی ہیں۔۔

21 جون کوبلڈرزاوررہائشیوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں فیصلہ پرنظرثانی کی درخواست دائرکی گئی لیکن 22 ستمبرکوچیف جسٹس کی سربراہی میں دوبارہ سماعت کرنےوالےبنچ نےاسےپھرتوڑنےکی ہدایت کردی،بلڈراوررہائشیوں کی جانب سےوکلاء عدالت کومطمئن کرنےمیں ناکام رہے۔۔

سپریم کورٹ نےتحریری فیصلےمیں کمشنرکراچی کوہدایت کی ہےکہ وہ ماہرین کی ٹیم تشیل دیکربلندعمارت کوتوڑنےکا کام مکمل کریں۔۔ کمشنرکراچی کی جانب سے 26 اکتوبرکواعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا جسمیں آرمی انجیئرنگ۔۔ ایف ڈبلیواو۔۔ این ای ڈی یونیورسٹی کےماہرانجینئرسمیت دیگرشامل تھےجنھیں کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا۔۔ اسی روزاخبارمیں اشتہارجاری کیا گیا۔۔جسمیں مختلف اداروں کا پرائیوٹ کمپنیوں سےعمارت توڑنےکی سفارشات اورتخمینہ مانگا گیا۔۔عمارت کورہائشیوں سے خالی کرالیا گیا ہے،،،ممکنہ طورپرنسلہ ٹاوگرانےکا کام رواں ہفتےشروع کیا جائیگا۔۔