کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا معطل لائسنسوں کے معاملے پر پچیس فروری سے غیر معینہ مدت کے لئے کام بند کرنے کا اعلان

عدنان اطہر عدنان اطہر

  کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا  معطل  لائسنسوں کے معاملے پر پچیس  فروری سے غیر معینہ مدت  کے لئے کام بند  کرنے کا اعلان


 کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا  معطل  لائسنسوں کے معاملے پر پچیس  فروری سے غیر معینہ مدت  کے لئے کام بند  کرنے کا اعلان۔ سینیٹرز فیصل واوڈا  کا کہنا  ہےآپ کا مسئلہ حل کرانے آیا  ہوں۔ ہمیں پاکستان کی بھلائی کا سوچنا چاہیے۔

چیئرمین کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن  نے  پریس کانفرنس   میں کہا لائسنسگ اتھارٹی متنازع ہو چکی ہے۔جس طرح کے حالات ہیں، معطل  لائسنسوں  کی تعداد  پینتالیس سے بڑھ کرپینتالیس سو ہوجائے گی۔ ہم پچیس  فروری سے غیر معینہ مدت  کے لئے کام بند کررہے ہیں۔اس موقع پر موجود سینیٹر فیصل واوڈا  کا کہنا تھا ہڑتال  کی صورت   ایک ماہ میں صرف چارسو   ارب روپے کا نہیں،،، ڈیمریجز وغیرہ کے ساتھ اس سے بہت بڑی رقم کا نقصان ہے۔ آپ لوگوں کو مسئلہ حل کرانے آیا ہوں۔ آپ نے حامی بھری ہے۔  میرے کہنے پر  ہڑتال ختم کررہے ہیں۔ ہمیں پاکستان کی بھلائی کا سوچنا چاہیے۔