محنت، لگن اور کچھ کردکھانے کےجنون نے پاکستانی نوجوان شاہ زیب خان کومکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جتا دیا


محنت، لگن اور کچھ کردکھانے  کےجنون   نے پاکستانی نوجوان شاہ زیب خان کومکسڈ مارشل  آرٹس  ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جتا دیا

کراچی،دانش

محنت، لگن اور کچھ کردکھانے  کےجنون   نے پاکستانی نوجوان شاہ زیب خان کومکسڈ مارشل  آرٹس  ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جتا دیا ۔ کرغزستان میں منعقدہ چیمپئن شپ  میں پاکستان  نےشاندار کارکردگی دکھائی۔ قومی ٹیم ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

فروٹ منڈی  سے ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ تک پہنچنے کا سفر شاہ زیب کے لیے آسان نہ تھا۔

گولڈ میڈلسٹ شاہ زیب نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں انکی  پہلی فائٹ  بھارتی  حریف کے خلاف تھی۔ انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں ہی فتح حاصل کی۔ 

ایشین چیمپئن شپ میں میں نے گولڈ میدل لیا پہلی فائٹ میں بھارت کے خلاف کی جو میں نے دوسرے راؤنڈ میں سب میشن کیا، دوسری فائٹ کرغرستان سے تھی اس میں پہلے راؤنڈ میں سن میشن کیا تیسری فائٹ ازبکستان سے تھی جسے  صرف50 سیکنڈ میں  ہرایا

شاہ زیب  کا کہنا تھا جب کرغزستان کے خلاف آخری فائٹ جیتنے کے بعد پاکستان کا   ترانہ بجا اورجھنڈا لہرایا۔ تو   میرے لیے وہ  فخر کا لمحہ تھا۔۔

پاکستان کا فیلگ  اور قومی ترانہ بجا تو مجھے بہت فخر محصوص ہورہا تھا کہ میرا جھنڈا دوسرے ملک میں لہرا رہا ہے

شاہ زیب نے ایم ایم اے فیڈریشن اور خاص طور پر اپنے استاد عمران  قاسم خان  کا  شکریہ ادا کیا جنھوں نے انہیں اس فائٹ کی تیاری کرائی۔شاہ زیب نے بتایا کہ انکا اگلا ہدف اب دسمبر میں ہونے والی  ورلڈ چیمپئن شپ  ہے جس  میں وہ  پاکستا ن کا پرچم سربلند کرنا چاہتے ہیں