آرٹس کونسل ،کراچی میں عید کے بعد
معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود
کا تھیٹر پلے۔ ساڑھے چودہ
اگست۔ اسٹیج کیا جائے گا۔ انور مقصود کہتے ہیں یہ چود ہ
اگست کے نام سے اسٹیج ڈراموں کی تیسری اور آخری کڑی ہے۔ جن نئے فنکاروں کو پچھلے دور ڈراموں میں کام کا مواقع دیا گیا،، وہ بڑے فنکار بن
چکے ہیں۔
آرٹس کونسل ،کراچی میں معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود کے تھیٹر
پلے۔ ساڑھے چودہ اگست۔ سے متعلق پریس بریفنگ ہوئی۔
مصنف نے کہا یہ ڈرامہ
پونے 14 اگست اور سوا14اگست کا تسلسل ہے۔کسی نےپوچھا ایسا کیوں،، تو کہا جس دن چودہ اگست ہو گی ،، اعلان کردیں گے۔
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا
کہنا تھا اس سلسلے کے دونوں ڈرامے سپرہٹ رہے۔اس سے حاصل آمدنی فنکاروں کی
فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔
صدر آرٹس کونسل نے کہا انہیں یقین ہے ناظرین کو
یہ اسٹیج پلے بھی پسند آئےگا۔
کراچی کے بعد یہ کھیل اسلام آباد اور لاہور میں بھی دکھایا جائے گا۔۔