پرچی پر پارٹی چیئرمین بننے والے بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل


پرچی پر پارٹی چیئرمین بننے والے بلاول بھٹو  وزیراعظم  بننے کے خواہشمند  ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل  کا کہنا ہے کہ    پرچی پر پارٹی چیئرمین بننے والے بلاول بھٹو  وزیراعظم  بننے کے خواہشمند  ہیں۔ ڈرون حملوں سے متعلق  مشرف اور  بینظیر بھٹو کی ڈیل  بھی سامنے آچکی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل  کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو کے کریڈٹ پر کچھ نہیں۔ ایک پرچی نے انہیں پارٹی چیئرمین بنادیا۔وزیراعظم بننے کے خواہشمند ،،  امریکا یاترا پر جارہے ہیں۔

زندگی میں ایک گھنٹے کا کام نہیں کیا کبھی ور وہ چلے ہیں پاکستان کا پرائم منسٹر بننے۔ اُس کے لیے سی وی ہر جگہ دے لی۔ اب جب وہاں ناکام ہوئے تو کل آپ نے خبر سُن لی ہوگی کہ اب اپنے پورے آرکیسٹرا کے ساتھ وہیں سی وی لے کر واشنگٹن جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف   زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔صوبوںکے لئے  این ایف سی         کا پیسہ کوئی نہیں روک سکتا ہے۔  لیکن یہ کیش مانگتے ہیں،، اور وہ ہم نہیں دیں گے۔