کراچی میں
چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے چھیالیس
نئے کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت
سندھ کے مطابق ضلع شرقی سے چودہ، جنوبی سے
نو ، ضلع غربی اور وسطی سے آٹھ آٹھ کیسز
سامنے آئے ہیں۔ ضلع کورنگی میں ڈینگی کے
پانچ اور ملیر سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں ماہ شہر میں ڈینگی کے چھ سو ستائیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سندھ بھر میں رواں ماہ ڈینگی کے نو سو چود ہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔