میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے بلدیہ عظمی کراچی کی آمدنی کو بیس کروڑ سالانہ سے بائیس کروڑ ماہانہ تک لے آئے۔

نزاہت خان نزاہت خان

  میئر کراچی مرتضی وہاب کا  کہنا ہے  بلدیہ عظمی کراچی کی آمدنی کو بیس کروڑ سالانہ سے  بائیس کروڑ  ماہانہ تک لے  آئے۔


 میئر کراچی مرتضی وہاب کا  کہنا ہے  بلدیہ عظمی کراچی کی آمدنی کو بیس کروڑ سالانہ سے  بائیس کروڑ  ماہانہ تک لے  آئے۔  پیسے آئیں گے تو  ترقیاتی کام ہوگا۔ شہر کے انفرااسٹرکچر پر  دو ارب خرچ کررہے ہیں۔ ان میں پچاس کروڑ روپے کے ایم سی کا حصہ ہے۔


 کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈز اینڈ ڈیلوپرز   کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے  کہا  اب کراچی کے لئے پیسے آئے ہیں،، تو کام بھی نظر آرہا ہے ۔ہم نے حب ڈیم پر نئی کنال بنانے کا منصوبہ بنایا۔ تیس اگست دوہزار پچیس تک  نئی کینال مکمل ہونے کے بعد شہر کی  پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کے ایم سی کی ایک سو چھ سڑکوں   پر  مرمتی کام  دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔مارچ دوہزار پچیس  تک  کے فور پر خریداری کا کام تیزی سے ہوگا ۔ اگلے اکتیس ماہ میں کراچی کے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام ہوتا دکھائی دے گا۔  بولے نیلامی نہ ہونے سے   زمینوں پر  قبضے بڑھے۔ یہ اعتراف  بھی کیا کہ ان کے دور میں بھی زمینوں  قبضے ہورہے ہیں۔