ترجمان پ پ پ پارلیامینٹرینز شازیہ مری کاشیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل

نزاہت خان نزاہت خان

ترجمان پ پ پ پارلیامینٹرینز شازیہ مری کاشیخ رشید کی پریس کانفرنس پر  ردعمل

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے ہیں ،سب کو پتہ ہے کہ یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں اور یہ گیدڑ بھپکیاں نہ ماریں اور دھمکیاں اپنے گھر میں سنبھال کر رکھیں۔  ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو نہیں پتا کہ شیخ رشید حالات کو تبدیل ہوتا دیکھ کر کب پتلی گلی سے نکل جائیں اور شیخ رشید کی سیاست آمروں کے بوٹ پالش کرنے سے شروع ہوکر سلیکٹڈ کی جوتیاں اٹھانے پر ختم ہوتی ہےشازیہ مری کا کہنا تھا کہ کم کرسیاں اور جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی کا بھانڈہ کیا پھوٹا، اب میڈیا کو کوریج کی اجازت ہی نہیں دی جارہی جبکہ پی ٹی آئی پہلے سیاسی جماعت تھی نہ آج ہے، یہ چوں چوں کا باسی مربہ ہے۔