پاکستان کے دوکھلاڑیوں نے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے فائنلز کیلئےکوالیفائی کرلیا


پاکستان کے دوکھلاڑیوں نے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے فائنلز کیلئےکوالیفائی کرلیا

کراچی، دانش 

پاکستان کے دوکھلاڑیوں نے ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے فائنلز کیلئےکوالیفائی کرلیا،، فائنل مرحلہ اکیس اوربائیس اگست کوہوگا،، فائنل میں پاکستانی پلیئرز کا مقابلہ تھائی لینڈ، بھارت ، کینیڈا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اورسری لنکا کے پلیئرز سے ہوگا۔

پاکستان کی میزبانی میں جاری ورچوئل ایونٹ کا گروپ مرحلہ اختتام کوپہنچ گیا ۔

ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کےدوکھلاڑی سید عماد علی اورحشام ہادی خان بھی فائنل میں پہنچ گئے۔۔۔

گروپ مرحلے میں کینیڈا کےنوسلاتکوف پہلےنمبرپررہے،، تھائی لینڈ کےنپت نے دوسری اورسید عماد علی نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کےعلاوہ تھائی لینڈ اوربھارت کےدودو، کینیڈا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اورسری لنکا کےایک ایک کھلاڑی نے فائنلزمیں جگہ بنائی،، فائنل راؤنڈ اکیس اوربائیس اگست کو کھیلا جائےگا،، فائنلز میں  سخت مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔۔پاکستان مسلسل دوسری بارانٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔