کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی آرایل این اسٹیشنزکوہفتےبھرکیلئےبند
کردیا گیا۔
مالکان کہتےہیں انھیں یہ بھی واضح کردیا گیا ہےکہ آئندہ ہفتےبھی سی این
جی ملنا مشکل ہے۔
دوسری جانب صنعتوں کا پہیہ بھی رک گیا۔ صنعتکاروں نےوزیراعظم
سےمطالبہ کیا ہےکہ گیس عدم دستیابی کے مسئلہ کوحل کیا جائے۔
کراچی سمیت صوبےبھرمیں سی این جی آرایل این جی اسٹیشنزکوگیس سپلائی 29 جون تک معطل کردی گئی۔
اسٹیشن مالکان کہتےہیں پہلےسوئی گیس نےایک گیس فیلڈ
سےپریشرمیں کمی کا مسئلہ بیان کیا اب تمام فیلڈ سےمطلوبہ مقدارنہ ملنےکا مسئلہ
اٹھادیا۔
ادھرصنعتوں کوبھی گیس کی دستیابی نہیں کی جارہی۔۔ صدرسائٹ ایسوسی
ایشن نےوزیراعظم سےمطالبہ کرتےہوئےدرخواست کی کہ وہ مداخلت کرکےانکا گیس کا مسئلہ
حل کریں۔۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہےکہ انھیں۔۔ کنڑ۔۔ پساکی اورگمبٹ گیس
فیلڈ سےگیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ گیس لوڈ مینجمنٹ کےتحت گھریلوصارفین
کو اولین ترجیح دیکرگیس کی فراہمی ممکن کرنےکی کوشش کررہےہیں۔۔
سی این جی صارفین کیلئے بری خبرآل پاکستان سی این جی ایسوسی
ایشن نے یکم جولائی سے سی این جی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔ سی این جی سندھ میں 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔۔
وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی ایس ٹی کو بڑھا دیا۔چئیرمین آل
پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون نےیکم جولائی سے سی این جی مہنگی کرنے کی
تیاری کرلی۔ سی این جی سندھ میں 135روپے
کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمت 10روپے کلو تک بڑھائی جائیگی۔
آر ایل این جی پر جی ایس ٹی پہلے 5فیصد تھی اب 17فیصد کردی گئی۔
سندھ بھرمیں 80فیصد اسٹیشنز آر ایل این جی پر منتقل ہوچکے ہیں
ایسوسی ایشن نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے بغیر مشاروت کے جی ایس ٹی میں اضافہ کیاگیا۔