کراچی ناظم آباد میں پیٹرول پمپ مینیجر سے تینتالیس لاکھ روپے لوٹنے والے تین ملزم گرفتار

صبانور صبانور

 کراچی ناظم آباد میں پیٹرول پمپ مینیجر سے تینتالیس لاکھ روپے لوٹنے والے تین ملزم گرفتار


کراچی ناظم آباد میں پیٹرول پمپ مینیجر سے تینتالیس لاکھ روپے لوٹنے والے تین ملزم گرفتار۔  رقم منتقلی کی خبر دینے والا  پیٹرول پمپ کا کیشیئر بھی شامل ہے۔ 


ایس ایس  پی وسطی  کےمطابق ملزموں کو تکنیکی بنیاد پر تحقیقات کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیشیئر نے ہی رقم منتقلی کی خبر ساتھیوں کو دی تھی۔  پولیس نے ورادات میں لوٹی گئی رقم میں سے چار لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔  اٹھائیس اکتوبر کو  چار مسلح ملزموں نے  واردات کی تھی۔