کراچی پر بارشوں کے نئے سسٹم کی
دستک۔ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش
سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر میں اربن فلڈنگ
کا بھی خطرہ ہے ۔بارش کا نیا
سسٹم دو اکتوبر تک کراچی سمیت اندورن
سندھ رنگ جمائے گا۔
بارش برسانے والے نئے سسٹم نے سندھ کا رخ کرلیا۔کراچی کے کئی
علاقوں میں ابر رحمت برس پڑے۔ دن بھر گرمی
کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں
نے سکھ کا سانس لیا۔آئی آئی چندریگرروڈ،صدر
اور برنس روڈ میں بادل برسے۔ سی ویو
پر بھی بادلوں نے خو ب رنگ جمایا۔ شہر میں
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق
بارش کا نیا سسٹم دو اکتوبر تک کراچی سمیت اندورن سندھ رنگ جمائے گا۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ
کےدیگراضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش
ہوسکتی ہے۔ کراچی میں اربن فلڈنگ
کا بھی خطرہ ہے۔میرپورخاص،تھرپارکر،عمرکوٹ،
ٹنڈومحمدخان،مٹیاری،شہیدبےنظیرآباداوردادومیں بارش کاامکان ہے۔ سانگھڑ، ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد،ٹنڈوالہ
یارمیں بھی بارش متوقع ہے۔ آئندہ تین روزپارہ 35سے39ڈگری سینٹی
گریڈکےدرمیان رہنےکی پیشگوئی ہے۔