کراچی کی مزید چھ اہم شاہراہوں پر تھری سیٹر اور فائیو سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کی مزید چھ اہم شاہراہوں پر تھری سیٹر اور فائیو سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔


کراچی کی مزید چھ اہم شاہراہوں پر تھری سیٹر اور فائیو سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔ مجموعی طور پر اب چھبیس شاہراہیں ایسی ہیں جہاں پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ 

کراچی کی مزید چھ اہم شاہراہوں پر تھری سیٹر اور فائیو سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد ۔شہر میں رکشوں پر پابندی کا دائرہ بڑھا کر چھبیس شاہراہوں تک کر دیا گیا۔


  نئے احکامات کےمطابق شارع فیصل پر ملیر ہالٹ سے قائد آباد اور نیشنل ہائی وے پر قائد آباد سے گھگھر پھاٹک پر فائیو سیٹر رکشے پر پابندی ہوگی۔مسان روڈ پر کے پی ٹی ڈاک خانہ سے شیریں جناح کالونی اور نواب محبت خان روڈ پر خوجہ جماعت خانہ سے لی مارکیٹ پر فائیو سیٹر رکشے نہیں چل سکیں گے۔ نواب صدیق علی خان روڈ پر بورڈ آفس سے نمائش اور جہانگیر روڈ پر لیاقت آباد دس نمبر سے نمائش تک فائیو سیٹر رکشے پر پابندی ہوگی۔ ایم نائن موٹر وے پر سہراب گوٹھ سے ٹول پلازہ تک فائیو سیٹر رکشے نہیں چل سکیں گی۔


 اس سے قبل بیس مرکزی شاہرا ہوں میں سے دو پر تھری اور فائیو سیٹر رکشوں جبکہ باقی اٹھارہ پر فائیو سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ چند نمایاں سڑکوں میں سے شارع فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹ شاہ فیصل کالونی اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹاور سے شاہین کمپلیکس پر تھری اور فائیو سیٹر رکشے کو اجازت نہیں ہوگی۔ شاہراہ پاکستان پر سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد دس نمبراور شہید ملت روڈ پر جیل چورنگی سے شہید ملت ایکسپریس وے پر فائیو سیٹر رکشے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔