وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردی، منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ جیسے اہم موضوعات پر تعاون پر گفتگو ہوئی۔


برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ برطانیہ ترقی کے سفر میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور حکومت تمام شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔