مجھے نوکری سے کیوں نکالا ۔ کراچی میں ملازم نے فائرنگ کرکے مالک کو زخمی کردیا ۔
لانڈھی مانسہرا کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو دو گولیاں لگی ۔ یاسر کو اس کے ملازم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا ۔ یاسر کا بریانی سینٹر ہے ۔ یاسر نے اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا ۔ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے