**وائس آف امریکا کی نشریات بحال ہونے کا امکان، امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ**
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نشریات معطل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت نے وی او اے کے تمام ملازمین کی بحالی کا حکم دیا، جس کے بعد صحافیوں نے اپنے ای میل اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے۔ تاہم، ادارے کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر یہ خبر ایک مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ وائس آف امریکا کی نشریات 15 مارچ سے معطل تھیں۔