کراچی میں ڈاکؤوں کی سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزر سے نئی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش

نزاہت خان نزاہت خان

 کراچی میں ڈاکؤوں کی سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزر سے   نئی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش


کراچی میں ڈاکؤوں کی سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزر سے   نئی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا ،موٹرسائیکل چھوڑ دی،اسلحہ چھین کر لے گئے 


بفرزون نمک بینک کے قریب ڈکیتی کی واردات میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزر کو ڈاکو ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگئے۔۔۔پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو زخمی شخص سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے کہ اس نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا اسلحہ نکالنا چاہا،ڈاکؤوں نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور بائیک چھوڑ کر اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نےملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔