برسوں سے پڑوسی ملک بھارت میں پابند سلاسل 9ماہی گیروں سمیت 10 پاکستانی رہائی پاکر وطن پہنچ گئے۔
فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈرسے گھروں تک لانے کے اخراجات برداشت کئے۔
سعد ایدھی کہتے ہیں کہ دونوں ممالک ماہی گیروں کی رہائی کے مراحل کو آسان بنائیں تو یہ غریب طبقہ پریشانی اٹھانے سے بچ جائے گا۔
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہو کر بھارتی جیلوں میں قید ہونے والے نوپاکستانی ماہی گیر سزا مکمل کرکے وطن پہنچ گئے ۔
پانچ سے چھ برس تک پڑوسی ملک کی جیلوں میں گذارنے کے بعد وطن لوٹنے والوں کی خوشی دیدنی تھی۔نو ماہی گیروں کے ساتھ ایک ایسا پاکستانی بھی واپس لوٹا جو سال 2018 میں غلطی سے تھرپار کر سے سرحد پار کرکے بھارت کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی سعد ایدھی اور ایڈمنسٹریٹر فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی نے بھی دونوں ممالک کی حکومت سے ماہی گیروں کے حوالے سے مروجہ قوانین اور تصدیقی عمل کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔
دونوں حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں ویریفکیشن کا عمل جلدی ہو تاکہ یہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں
برسوں بعد اپنوں میں لوٹنے والے پاکستانی ماہی گیروں میں نقد رقم بھی تقسیم اور ایدھی سینٹر سے رخصت کیا گیا۔