گیارہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

عرفان علی عرفان علی

گیارہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

کراچی ائرپورٹ پر  آج جدہ سے آنے والی فلائٹ کے  گیارہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،، لیکن تین مسافر  فرار ہوگئے۔ آٹھ مسافرو ں  قرنطینہ مرکز منتقل  کردیا گیا۔  تین روز میں آنے والی پروازوں  کے انتیس  مسافروں میں  وائرس   کی تصدیق ہوئی ۔

ائرپورٹ    ذرائع کے مطابق  آج جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کے  دوسو ستاسی  مسافروں کا ریپڈ اینٹی ین ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے گیارہ مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،،، لیکن ان میں سے  تین وہاں سے فرار ہوگئے۔ باقی آٹھ  افراد کو سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔ ائرپورٹ ذرائع  کے مطابق  فرار مسافروں میں ایک کا تعلق ایوب گوٹھ،  دوسرے کا قمبر شہداد کوٹ اور تیسرے کا کشمور سے ہے ۔ اس سے قبل بھی قرنطینہ سینٹروں میں ناقص سیکیورٹی صورتحال کے باعث کئی مثبت مریض فرار ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ روز دبئی سے کراچی آنے والی فلائٹ    میں بھی پانچ  مسافروں میں کورونا مثبت پایا گیا تھا ۔  نو  ستمبر کو بھی جدہ سے کراچی آنے والی فلائٹ میں تیرہ  مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ تمام افراد کو سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منتقل کیا گیا۔