کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پرغزہ مارچ ۔ شرکاء نے اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پرغزہ مارچ ۔ شرکاء نے اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے  بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے



کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پرغزہ مارچ ۔ شرکاء نے اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے  بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہزاروں خواتین اور بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے اسرائیل کے منصوبے خاک میں مل گئے


امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں نشان پاکستان سے مارچ کا آغازکیا گیا ۔ جس میں۔ بچے بوڑھے جوان مرد و خواتین بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ مارچ کے شرکاء نے اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے  بینرز ، پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں ۔ مارچ میں گھڑ سوار دستے نے بھی شرکت کی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب میں کہا مختصر وقت میں اہل کراچی گھروں سے نکل کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں ۔ 450 دن گزر گئے ہین ، معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ ہزاروں خواتین اور بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے اسرائیل کے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں ۔  شرکا کا خطاب میں کہنا تھا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کریں ۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں پر بھی بمباری کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔