بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں ریسکیو آپریشن مکمل: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوئے
31 اکتوبر کو صبح 8 بجے دکی میں کوئلے کی کان میں ایک زہریلی گیس بھرنے کی نتیجے میں کوئلہ کان میں تین مزدور پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان نے ریسکیو آپریشن کے لیے اپنے دستوں کو متحرک کیا،
ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے مقامی رضاکاروں اور علاقے میں موجود مزدوروں کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
زہریلی گیس کی وجہ سے دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ زخمی مزدور کو ڈی ایچ کیو دکی میں منتقل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔
تمام مزدور افغان شہری ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے نام حبیب الرحمان اور سیف الرحمان ہیں جب کہ زخمی مزدور کا نام عبدالرحمن ہے۔
میتوں کو ایف سی بلوچستان کی نگرانی چمن بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔