کراچی اورنگی ٹاون سے ڈکیتی اور ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث دو ملزم گرفتار۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی اورنگی ٹاون سے  ڈکیتی  اور ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث دو ملزم گرفتار۔

کراچی اورنگی ٹاون سے  ڈکیتی  اور ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث دو ملزم گرفتار۔  مختلف علاقوں میں تیس سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا۔


کراچی میں پولیس اور  رینجرز نے  انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاون سے  ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کےمطابق  ملزموں سے  غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن برآمد  ہوا۔ملزمان ڈکیتی کی وارداتیں کرنے  کے علاوہ  ڈکووں  کو کرائےپر اسلحہ  بھی فراہم کرتے تھے۔ ملزمان نے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، کلفٹن اور  سائیٹ کے علاقوں میں تیس  سے زائد وارداتیں  کیں۔ پچاس سے زائد موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لونٹے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ  چیکو باغ بلوچستان سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات خرید کر ترسیل کیا کرتے تھے۔ ترجمان رینجرز کےمطابق  ملزمان کے  دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے  چھاپے مارے جا رہے ہیں۔