وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سے متعلق اہم اجلاس ہوا،

عدنان اطہر عدنان اطہر

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سے متعلق اہم اجلاس ہوا،


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سے متعلق اہم اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔


کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا آغاز اپریل 2024 میں ہو چکا ہے، جہاں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کے لیے بنیادی لائنز بچھائی جا چکی ہیں۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ اس سال کے آخر تک صنعتی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا جائے اور منصوبے کو جلد فعال بنایا جائے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پورٹ قاسم تا دھابیجی اکنامک زون کی پچھلی سڑک کی تعمیر جلد مکمل کی جائے تاکہ زون تک رسائی آسان ہو سکے۔۔۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونز کا بروقت فعال ہونا صوبے کی معیشت اور عوامی روزگار دونوں کے لیے ناگزیر ہے۔۔۔