بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے حب پمپنگ اسٹیشن کی لائن پھٹ گئی۔ کراچی کو سو ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کےمطابق بجلی کی فراہمی اچانک صبح سات بج کر تیس منٹ پر معطل ہوئی ۔ بیک پریشر کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی لائن نمبر دو پھٹ گئی۔پانی کی عدم فراہمی سے ضلع غربی اور کیماڑی کے علاوہ ضلع وسطی کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ واٹر کارپوریشن حکام نے پھٹنے والی لائن کا مرمتی کام شروع کردیا،، جو رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔