ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ زیادتی و قتل کیس میں
گواہوں کو پیش کرنے کا حکم۔ عدالت نے
کہا عدم تعمیل پر گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیں گے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں دوران سماعت
عدالت نے گواہوں کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ گواہوں کے سمن جاری
کردیئے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ کہا تعمیل نا
ہوئی تو وارنٹ گرفتاری جاری کردیں گے۔ ملزم وقاص کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی
درخواست دائر کردی گئی۔ ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ زیادتی و قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دو ہزار بیس میں گزری تھانے میں درج ہوا تھا۔