کراچی میں سینٹرل جیل سے نکلنے والے شخص کو گھات لگائے ملزموں نے چھری کے وار کرکے قتل کردیا ،پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی پر پیش آیا ،ایک ملزم کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
سینٹرل جیل کراچی سے رہائی پاکر نکلنے والے شخص امیر بخش کو مبینہ طور پر گھات لگائے ملزموں نے چھری کے پہ در پہ وار کرکے قتل کردیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اہل علاقہ کی جانب سے پکڑے گئے مرکزی ملزم کو حراست میں لیا ، ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ مقتول کا اور ملزم دونوں کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ،مقتول کا ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گلستان جوہر پولیس نے گرفتار کیا تھا ،ملزم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اسے مقتول کے جیل سے رہا ہونے کے بارے میں علم تھا ،پولیس کے مطابق آلہ قتل تحویل میں لے کر گرفتار ملزم کے دو ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔