کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر بھیم پورہ کے قریب مسلح ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
اہلکار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ
بتایا جاتا ہے۔
کراچی نشتر روڈ پر بھیم پورہ کے قریب مسلح ملزم کی فائرنگ سے کورٹ پولیس اہلکار کا اہلکارمحمد اشرف زخمی ہوگیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کچھ خریداری کر کے موٹرسائیکل اسٹارٹ کر رہا تھا کہ کیپ پہنے ہوئے ایک ملزم نے قریب آکر اہلکار پر براہ راست فائرنگ کی۔
اس دوران اہلکار نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑنے کی کوشش بھی کی ،لیکن ملزم فرار ہوگیا۔واردات کے بعد زخمی اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ کسی ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے
تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔