کراچی: عوامی صحت کی جیت: پاکستان میں ٹرانس چکنائی کو غذاء میں محدود کرنے کے لیےضابطہ نافذ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی: عوامی صحت کی جیت: پاکستان میں ٹرانس چکنائی کو غذاء میں محدود کرنے کے لیےضابطہ نافذ

کراچی: عوامی صحت کی جیت: پاکستان میں ٹرانس چکنائی کو غذاء میں محدود کرنے کے لیےضابطہ نافذ

اسلام آباد: پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) نے حال ہی میں ایک انتہائی اہم ضابطہ پاس کیا جس کے تہت، صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس چکنائی کو تمام غذائی اشیاء میں 2فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔یہ تاریخی ضابطہ پاکستان کونہ صرف بین الاقوامی  محفوظ غذائی معیارات سے ہم آہنگ کرئے گا بلکہ آنے والے سالوں میں دل کے امراض سمیت دیگر غیر متعدی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی شرح میں نمایاں کمی کا ضامن بھی ہو گا۔

اس نئے معیار کی منظوری پاکستان میں کام کرنے والی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی اجتماعی کاوشوں اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ ان اداروں میں وزارتِ قومی صحت، وفاقی اور صوبائی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز، عالمی ادارہِ صحت، پاکستان یوتھ چینج ایڈووکیٹس (PYCA)، سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز (CPDI) اور ہارٹ فائل سرِ فہرست ہیں۔

اس کامیابی کی جانب سفر نے جون 2023 میں زور پکڑا، جب PSQCA کی طرف سے بناسپتی گھی سمیت چھ اہم غذائی مصنوعات میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس چکنائی کو محدود کرنے کے لیے معیار متعارف کروایا گیا۔ اگرچہ یہ ایک خوش آئیند پیش رفت تھی، تاہم کئی غذائی اشیاء کا ضابطے سے باہر ہونا تشویش ناک تھا۔

اس مرحلے پر، عوامی صحت سے منسلک اداروں نے ریگولیٹری حکام، ماہرینِ صحت، ارکانِ پارلیمنٹ، اور دیگر پالیسی سازوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر پالیسی مکالموں اور تکنیکی مشاورات کا آغاز کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نیا معیار تمام غذائی اشیاء پر لاگو ہو۔ 

جامع تحقیق کے مطابق صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس چکنائی قلبی امراض اور دیگر غیر متعدی امراض میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس نئے معیار کے متعارف ہونے اور نفاذ کے بعد، نہ صرف ہر سال لاکھوں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ بیماریوں کے بوجھ کی وجہ سے ہونے والے اقتصادی بہران کو قابو میں لا کر شہریوں کے مجموعی معیارِ زندگی کو بہتر بھی بنایا جا سکتا ہے۔

ضابطے کی منظوری کے بعد، اب اس کا موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ، ساتھ، اگلا اہم قدم جزوی طور پر ہائیڈروجنیٹڈ تیل (PHOs)  - جو صنعتی ٹرانس چکنائی کی تیاری میں بطور بنیادی خام مال استعمال ہوتے ہیں - کی پیداوار اور تقسیم پر مکمل پابندی عائد کرنا ہوگا۔ نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا، عوامی بیداری میں اضافہ، اور پی-ایچ-او پر مکمل پابندی آگے بڑھنے کی اہم ترجیحات ہوں گی۔