فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر نو مارچ کو پولنگ ہوگی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر نو مارچ کو  پولنگ ہوگی۔

فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر نو مارچ کو  پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 17 فروری سے 19فروری تک جمع کرواسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست   پر الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔ سینیٹ کی نشست کے لیے سندھ کی جنرل نشست پر  امیدوا ر سترہ  فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ سینیٹ کی نشست کےجاری  انتخابی شیڈول  کے مطابق اُمیدواران صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر  سے کاغذات نامزدگی 17 فروری سے 19فروری تک  جمع کرواسکتے ہیں۔ نامزد اُمیدواروں کی فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24فروری کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ اِن اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 2مارچ مقرر ہے۔ ٹریبونل کے فیصلوں کی روشنی میں اُمیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 3مارچ کو آوایزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 4 مارچ  مقرر ہے۔ سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ 9مارچ 2022بروز بدھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔